74سالہ پاکستانی کی گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک

74سالہ پاکستانی کی گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک

لاہور(نیٹ نیوز)سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کراچی کے معمر ترین ویلڈر کا تیسرا عالمی ریکارڈ منظور کرلیا۔ نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز کو توڑ ڈالا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائلز توڑنے کا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے نئے ریکارڈ کی تصدیق کی ای میل موصول ہوگئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے ۔نسیم الدین اس سے قبل اپنے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جبکہ ایک ہاتھ کی مدد سے سیب کچلنے کا عالمی ریکارڈ بھی نسیم الدین کے پاس ہے ۔نسیم الدین کی پوتی، پوتا، بیٹا اور بہو بھی پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈز قائم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کے والد ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں