مرکزی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت
کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے زیر صدارت مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال، انیس قائمخانی، سید امین الحق نے شرکت کی جبکہ مرکزی کمیٹی کے اراکین فرقان اطیب، کہف الوریٰ بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ساتھ ہی ایم کیو ایم کے تنظیمی امور کو مزید بہتر کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے ایم کیو ایم الیکشن سیل کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں سندھ کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور اندرون سندھ موبلائزیشن بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔