سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ
کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کی صبح سندھ سیکرٹریٹ اور تغلق ہاؤس (اولڈ سیکرٹریٹ) کا اچانک دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی، جاری تزئین و آرائش کے کاموں اور ملازمین کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سب سے پہلے نیو سیکرٹریٹ پہنچے ، جہاں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گراؤنڈ فلور پر زیرِ تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ اسے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نظام سے آراستہ کیا جائے تاکہ انتظامی امور مزید بہتر بنائے جا سکیں۔