پاکستان اور مغربی ایشیا کے درمیان تجارت کے حجم میں کمی
اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب،یواے ای،بحرین،کویت اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک سے پاکستان کی دوطرفہ تجارت کے حجم میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں دوطرفہ تجارت کاحجم 14.855ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.012فیصدکم ہے جو 15.154ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ پہلے 7ماہ میں مغربی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے 2.534ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو3.60فیصدکم ہے ۔فروری میں برآمدات کاحجم 361.16ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 335.29ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 297.59ملین ڈالرتھا۔ ان ممالک سے درآمدات پر12.351ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو1.434فیصدکم ہے ۔ فروری میں درآمدی بل 1.450ارب ڈالر ، جنوری میں 1.545ارب ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 1.711ارب ڈالرتھا۔