ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہا۔ وسطی و جنوب مغربی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں خضدارمیں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت روہڑی ،خیرپور38، مٹھی، سکھر،لاڑکانہ،موہنجو داڑو اور شہید بینظیر آباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں