عید پر پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن، ایک ہفتے میں ایک ارب سے زائد کمائی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کی۔
وزارتِ ریلوے حکام کے مطابق عید کے پہلے روز 11کروڑ، دوسرے روز 17کروڑ جبکہ تیسرے روز 20کروڑ روپے سے زائد آمدن ہوئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے ایک ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہوئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریکارڈ آمدن مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ آئندہ تین سال میں کراچی سے روہڑی تک ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔