بشری ٰ بی بی کیخلاف 30مقدمات کی سماعت 7اور 9اپریل تک ملتوی

بشری ٰ بی بی کیخلاف 30مقدمات کی  سماعت 7اور 9اپریل تک ملتوی

راولپنڈی(خبر نگار)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 7 اپریل جبکہ 26 نومبر احتجاج پر درج 29 مقدمات میں ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 پریل تک ملتوی کر دی۔۔۔

 سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عدالت نے شیخ رشید سمیت پیش تمام ملز موں کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی ۔ دوسری جانب 26 نومبر احتجاج پر درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے تاحال بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمہ میں شامل تفتیش نہیں کیا۔ عدالت نے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں