نیپرا نے بجلی کی ویلنگ آکشن کے عمل کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نامہ نگار، این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی ویلنگ آکشن کے عمل کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے ویلنگ آکشن سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ویلنگ آکشن سے خریدار براہ راست پاور پلانٹ سے بجلی خرید سکے گا۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق ویلنگ آکشن کے تحت کم ازکم ایک میگاواٹ بجلی خریدنا ہوگی، خریدار کو بجلی لے جانے کیلئے گرڈ چارج ادا کرنا ہوں گے ۔اعلامیے کے مطابق سپلائی لائن استعمال پرگرڈ چارجز ویلنگ چارجز کہلائیں گے ، ویلنگ آپشن صنعتی صارفین اور بلک میں بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ہے ۔نیپر ا اعلامیہ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 5 سال میں 800 میگاواٹ کا ویلنگ آکشن ہوگا، پہلے مرحلے میں 200 میگاواٹ کا آکشن کیا جائے گا۔ ویلنگ آکشن کا عمل مسابقتی بولی کے ذریعے ہوگا۔ وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے نیپرا کی جانب سے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز ڈیٹ کے اعلان کو پاکستان کے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے سفر کا ایک اہم اور فیصلہ کن سنگِ میل قرار دیا ہے ۔ یہ پیش رفت اصلاحاتی خاکے سے عملی نفاذ کی جانب ایک واضح اور فیصلہ کن قدم کی عکاسی ہے۔