بھارتی جنگی جنون :25ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری

بھارتی جنگی جنون :25ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری

ایس 400 دفاعی نظام،ٹرانسپورٹ طیارے ،ڈرونز کی خریداری کی جائیگی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ایئر کشن وہیکلز خریداری کی بھی منظوری

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے ، روسی ساختہ ایس400فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے ۔بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ایئر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ایئریل سرویلنس سسٹم کی منظوری دی۔ایس یو 30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز بھی منظور کی گئیں۔اس کے علاوہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ایئر کشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں