آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (دنیا نیوز)آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے درج کیا گیا ہے ،مقدمہ کے مطابق شوکت نواز میر نے ایک عوامی اجتماع میں تقریر کی جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر نشر کیا گیا، تقریر میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز، دھمکی آمیز اور نفرت انگیز مواد شامل ہے ۔