پولیس اوروفاقی اداروں میں بھرتی پرپابندی ختم

پولیس اوروفاقی اداروں میں بھرتی پرپابندی ختم

بھرتیوں کاعمل شروع،زائدالعمرامیدواروں کوبھی موقع دیاجائے :ہائیکورٹ

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سمیت وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،چیف جسٹس سرفراز ڈوگرکی سربراہی میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل لارجر بینچ نے حکمنامہ جاری کیا، عدالت نے یکم اگست 2024 کوا جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیااور آئی جی اسلام آباد پولیس کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کا عمل رکنے سے سکیورٹی خدشات پیدا ہوئے ،عدالت نے حکم دیاکہ کیس کی وجہ سے زائد العمر ہونے والے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں موقع دیا جائے ،تمام بھرتیاں کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں