خرچ میں احتیاط برتنا ہوگی

خرچ میں احتیاط برتنا ہوگی

پشاور(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے اب ہماری مدد کیلئے کوئی نہیں آئے گا احتیاط سے خرچ کرنا ہو گا۔

مزمل اسلم کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں پری بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا حکومتی ارکان نے بھی حکومت پر تنقید کی ہے ، اس سے پہلے اگر صوبے کی طرف سے کوئی کمی ہوتی تو وفاق صوبے کے پیچھے کھڑی ہوتی تھی۔اُنہوں نے کہا اب دنیا بہت بدل گئی ہے ، ٹرمپ کے آنے کے بعد یو ایس ایڈ بھی بند ہوگیا جس سے بہت سے منصوبے شروع تھے ، تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ، ہمیں غریب عوام کو خود ہی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں