عرس داتا گنج بخشؒ کیلئے مختص فنڈز میں گھپلے ،اوقاف کے 4سابق افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ اوقاف پنجاب نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف حافظ جاوید شوکت، سابق سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں عرس کے لئے مختص 5 کروڑ روپے کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، فنڈز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فراہم کئے تھے ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف حافظ جاوید شوکت،سابق سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، سابق ایڈمنسٹریٹر دربار علی ہجویری شیخ جمیل احمد اور سابق منیجر دربار علی ہجویری طاہر مقصود کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔