صنعتی، طبی مقصد کیلئے بھنگ کاشت لائسنس اجرا کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں صنعتی اور طبی مقاصد کے لیے بھنگ کی کاشت، کشید، ریفائننگ، تیاری اور برآمدات کے باضابطہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کینابس، انڈسٹریل ہیمپ، مصنوعی اور بائیو سنتھیٹک سی بی ڈی سمیت ان سے تیار کردہ دیگر مصنوعات کی نگرانی اور کنٹرول یقینی بنانا ہے ۔ اتھارٹی کے مطابق مختلف کیٹیگریز کے لائسنسوں کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز رواں ماہ 15 اپریل سے کیا جائے گا۔ خواہشمند افراد ،کمپنیاں اور ادارے لائسنس کے لیے درخواستیں اتھارٹی کے آن لائن پورٹل پر جمع کرا سکتے جبکہ فزیکل دستاویزات جمع کرانے کی سہولت بھی ہے۔