ذوالفقار بھٹو عظیم لیڈر تھے

ذوالفقار بھٹو عظیم لیڈر تھے

لاہور(کورٹ رپورٹر، اے پی پی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے۔

کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے جن کی خدمات کا اعتراف آج ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں، بھٹو دور میں مسلم ممالک کے سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا اور اتحاد کا پیغام دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لائرز فورم پنجاب کے زیر اہتمام گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار میں ذوالفقار بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ بھٹو نے 73 میں متفقہ آئین دیا ،جو قومیں اپنے لیڈروں کو شہید کرتی ہیں پھر تاریخ انکو سزا دیتی ہے ،ہم آج وہ سزا بھگت رہے ہیں،جب سے بھٹو صاحب اور انکی بیٹی گئیں تب سے پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آ سکا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں