راجہ جہانگیر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، مسرت جبیں کمشنر فیصل آباد مقرر

 راجہ جہانگیر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، مسرت جبیں کمشنر فیصل آباد مقرر

محمد طاہر ڈی جی پی ڈی ایم اے ہونگے ،عرفان علی کاٹھیا کمشنر بہاولپور تعینات ذیشان نصراللہ رانجھا ڈی جی پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ہونگے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) تعینات ، جبکہ مسرت جبیں کو نیا کمشنر فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے ۔اسی طرح ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے ، جہاں عرفان علی کاٹھیا کو کمشنر بہاولپور،جبکہ محمد طاہر کو ڈی جی پی ڈی ایم اے مقرر کیا گیا ہے ۔طارق علی بسرا کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے عہدے سے تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ تعینات جبکہ ان کی جگہ ذیشان نصراللہ رانجھا کو نیا ڈی جی پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی میں نئی تعیناتی کے ساتھ ہی ذیشان رانجھا کو اہم اصلاحاتی ٹاسک سونپ د ئیے گئے ہیں، جن میں کسانوں کو بہتر قیمتوں کی فراہمی اور منڈی نظام میں شفافیت لانا شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں