ایرانی ڈو اور ڈائی کیلئے تیار،آبنائے ہرمز بند رہے گی:مشاہد
ٹرمپ نا مناسب بیانات دیتے ،بڑھکیں مارتے ،یوٹرن لے سکتے ہیں ٹرمپ کی ہنسی ختم ، گھبرائے ہیں، ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو
لاہور (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستد ان سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں چین نے اصولی موقف اپنایا ہے ، لوگوں کو امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ یو ٹرن لے سکتے ہیں ، ایران آبنائے ہر مز کو نہیں کھولے گا ، ایرانی ڈو اور ڈائی کے لیے تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی ہے ، پاکستان کا تاحال ثالث کارول قائم ہے ، ٹرمپ نا مناسب بیانات دیتے اور بڑھکیں مارتے رہتے ہیں ، امریکی صدر فیس سیونگ چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی طور پر ان کا بچائو ہو جائے ، اسی لیے وہ بہانے بنا رہے ہیں ، جنگ کی وجہ سے امریکا کے روزانہ 2 ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں ، ٹرمپ کے چہرے سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ پریشان ہے ، ان کی ہنسی ختم ہو چکی ، وہ گھبرا ئے ہوئے ہیں ، اس وقت مایوس دکھائی دے رہے ہیں ، ایران کا معاملہ وینزویلا سے مختلف ہے ، یہاں عوام اپنے کلچر ، اپنے ملک کو بچانے کے لیے پر عزم ہیں ، انہیں موت کا خوف نہیں ہے ، بھارت کو اس وقت مصیبت پڑی ہوئی کہ کہیں اسلام آباد اکارڈ ہو نہ جائے ، انہیں پاکستان سے کتنا بغض ہے ، لوگ جو مودی سے امید لگاتے تھے وہ بالکل غلط تھی ، قائد اعظم محمد علی جناح نے درست اندازہ لگایا تھا کہ دو قومی نظریہ ہی مسلمانوں کی نجات ہے ۔