لاہور سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس سے 70پروازیں منسوخ

لاہور سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس  سے 70پروازیں منسوخ

لاہور (نیوز رپو رٹر )علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی اور دیگر ممالک جانے والی 70 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، دمام، جدہ اور فجیرہ جانے والی 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 23 جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 27 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں، ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائن سے پرواز کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں