مالیاتی فراڈ:نجی بینک کے سابق ملازم کو 25 سال قید 14 کروڑ 90 لاکھ جرمانہ

مالیاتی فراڈ:نجی بینک کے  سابق ملازم کو 25 سال قید  14 کروڑ 90 لاکھ جرمانہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) مالیاتی فراڈ میں ملوث نجی بینک کے سابق ملازم کو خصوصی عدالت برائے بینکنگ جرائم لاہور نے سزا سنا دی۔

 عدالت نے عثمان غنی کو 25 سال قید با مشقت اور 14کروڑ 90لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن(ر)محمد علی ضیائنے کہاکہ عدالت نے ایف آئی اے کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر یہ سزا سنائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں