پختونخوا سینیٹ ضمنی انتخاب:آج کاغذات جانچ پڑتال، ٹربیونل قائم
اسلام آباد، پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے آج 10 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹربیونل قائم کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد نعیم انور ٹربیونل کے جج مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ ٹربیونل کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کرے گا اور ان پر فیصلے صادر کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 13اپریل کو دائر اور 15 اپریل تک اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اصغر علی نے سینیٹ کی خالی نشست کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔