کراچی ایئرپورٹ پرسونا کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام

 کراچی ایئرپورٹ پرسونا  کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی (سٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر سے کروڑوں روپے کے زیورات، گولڈ بارز اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 281تولہ سونے کے زیوارت ،10،10 تولے کے دو گولڈ بارز،33,100 امریکی ڈالر،190 ملین پاکستانی مالیت کے 366,000 درہم شامل ہیں۔ مسافراپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی ایئر لائن کے ذریعے ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا،سامان اور ہینڈ کیری بیگز کی تفصیلی جانچ کے لیے ریڈ چینل کی طرف بھیجا گیا جہاں اسکیننگ کے دوران سامان میں سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ،سامان ضبط کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں