سپیکر سندھ اسمبلی، وزرا کی ملاقاتیں
کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر محکمہ صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے چیئرمین سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کر کے اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو سے وزیر محکمہ زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دنیا میں جاری معاشی بحران کے حوالے سے فیول کی مد میں سندھ کے ساڑھے تین لاکھ کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس عمل سے سندھ میں 20 لاکھ ایکڑ زرعی زمین کو فائدہ ہوگا۔بلاول بھٹو سے سندھ ایری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (سیڈا) میں ایریا واٹر بورڈ گھوٹکی فیڈر کینال کے چیئرمین ہالار پتافی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری سندھ سے سینئر وزیر شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل سے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔