نجی ہسپتال خاتون کی موت کا ذمہ دار، 2 کروڑ ہرجانے کا حکم

نجی ہسپتال خاتون کی موت کا  ذمہ دار، 2 کروڑ ہرجانے کا حکم

کراچی(سٹاف رپورٹر)سینئر سول جج کراچی سینٹرل نے میڈیکل غفلت کے مقدمے میں نجی سپتال اور ڈاکٹرز کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج سینٹرل درشہوار جونیجو نے واٹر کارپوریشن کے ملازم محمد افسر خان اور ان کے کمسن بچوں کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے کے دعوے پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پیشہ ورانہ غفلت اور طبی بدانتظامی کے باعث خاتون کشور افسر کی موت واقع ہوئی، دعویٰ کنندہ نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ کشور افسر کو 31 مئی 2002 کو زچگی کے لیے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور شدید اندرونی خون بہنے لگا ،عدالت نے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے ہرجانہ مقرر کیا اور حکم دیا کہ یہ رقم 60 دن کے اندر ادا کریں، بصورت دیگر اس پر 8 فیصد سالانہ مارک اپ لاگو ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں