پنجاب حکومت کے 17 افسروں کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب حکومت کے 17 افسروں کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

بابر بشیر ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی،محمد زبیر ڈائریکٹر پالیسی پی آر اے تعینات ستھرا پنجاب اتھارٹی کے عابد حسین فیصل آباد ، سلمان احمد سیالکوٹ کے ایم ڈی ہونگے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ،آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پنجاب نے مختلف محکموں کے 17 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فریحہ تحسین کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی محکمہ آئی اینڈ سی ،بابر بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی،محمد زبیر کو ڈائریکٹر پالیسی پی آر اے تعینات کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹر پالیسی پنجاب ریونیو اتھارٹی طاہرہ اکرم اور محکمہ بلدیات میں تقرری کے منتظر رئوف احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین کو ایم ڈی فیصل آباد ، سلمان احمد کو سیالکوٹ،ذوالفقار احمد کو ملتان ، شاہد ندیم کو ساہیوال ،عبدالرزاق ڈوگر کو گوجرانوالہ ، عثمان اکرم کو گجرات،محمد قاسم کو بہاولپور ، ساجد صفدر کو راولپنڈی ،احسن ممتاز کو ننکانہ صاحب ، کامران اشرف کو شیخو پورہ ،رضوان اشرف کو قصور اور شکیب سرور کو ایم ڈی ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں