بہن کا قتل سنگین اخلاقی گراوٹ:سپریم کورٹ ، مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بھائی کا بہن کو قتل کرنا محض ایک جرم نہیں بلکہ سنگین اخلاقی گراوٹ ہے۔
عدالت نے بہن کے قتل کے مقدمہ میں مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریری تفصیلی فیصلہ میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق محمد منور پر 2013 میں فیصل آباد میں پسند کی شادی کے رنج پر اپنی بہن کو قتل کرنے کا الزام تھا۔