ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کیلئے نیب میں نیا ڈویژن قائم

ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کیلئے نیب میں نیا ڈویژن قائم

گریڈ 21کے محمد طاہرسپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن کے ڈی جی ہونگے 2 سپیشل پراسیکیوٹرز ،گریڈ 17، 18اور 19کے 10افسر بھی تعینات

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)سپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن قائم کردیا گیا جو ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کرے گا۔چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نئے ڈویژن کو باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے ۔دستاویز کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن کا الگ ڈائریکٹر جنرل ہوگا اور اس لئے گریڈ 21کے محمد طاہر کو نئے ڈویژن کا ڈی جی تعینات کردیا گیا ہے جو براہ راست چیئرمین نیب کو جوابدہ ہوں گے ،اس نئے ڈویژن میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو ضم کر دیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کا عمل مزید مربوط اور تیز بنایا جا سکے ۔سپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن کیلئے 2 پراسیکیوٹرز عرفان بھولا اور شاہد نواز جدون کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17،18اور 19کے 10افسروں کی خدمات بھی اسی ڈویژن کے سپرد کردی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں