مختارعام پرجائیداد بیٹوں کے نام منتقل نہیں کی جاسکتی:سپریم کورٹ

مختارعام پرجائیداد بیٹوں کے نام  منتقل نہیں کی جاسکتی:سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کوئی بھی اٹارنی (مختارِ عام)اپنے پرنسپل کی جائیداد اپنے بیٹوں یا قریبی رشتہ داروں کے نام منتقل نہیں کر سکتا جب تک اس کے لئے واضح، پیشگی اور تحریری اجازت موجود نہ ہو۔

جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ نے جاوید اقبال و دیگر بنام فرحت اقبال (مرحومہ)کیس میں تحریری فیصلہ سنایا ،جس میں لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی گئی۔ عدالتِ عظمیٰ نے فیصلے میں قرار دیا کہ جنرل پاور آف اٹارنی خود بخود جائیداد فروخت کرنے کا اختیار نہیں دیتی جب تک واضح شق موجود نہ ہو۔اگر اٹارنی جائیداد اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام منتقل کرے تو اس کے لئے پرنسپل کی پیشگی اجازت لازمی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں