چودھری شوگر ملز کیس ،زر ضمانت واپسی کی درخواست پر تفصیلات طلب
کیا آپ نے ہائیکورٹ کا آرڈر آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے ؟:لاہور ہائیکورٹ کا استفسار مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف شواہد نہ ملنے پر شوگر ملز کیس ختم ہوگیا:وکیل کا مؤقف
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے چودھری شوگر ملز کیس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بطور گارنٹی جمع کرائی گئی 7 کروڑکی واپسی کی درخواست پر21 اپریل تک تفصیلات طلب کرلیں۔ وکیل مریم نواز نے موقف اپنایا کہ نیب نے عدالتی حکم کے مطابق کیس بند کرنے کے حوالے سے احتساب عدالت سے حتمی منظوری لے لی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ہائیکورٹ کا آرڈر آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے ؟۔پراسیکیوٹر نے بتایا وہ پٹیشن واپس لے لی ہے ، وکیل نے موقف اپنایا کہ مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف شواہد نہ ملنے پر شوگر ملز کیس ختم ہوگیا۔