ایل پی جی کے من مانے ریٹ،550روپے کلو تک فروخت
سرکاری قیمت 304روپے ہے ،ہردکاندارنے اپنے نرخ مقرر کردیئے ہمیں بھی سرکاری قیمت پرنہیں مل رہی،سستی کیسے بیچ سکتے :دکاندار
اسلام آباد(سید قیصر شاہ)جڑواں شہروں میں ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں،ایک طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے دوسری طرف دکانداروں نے بھی ناجائز منافع خوری شروع کر دی ہے ،ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 450 سے 550 روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ہر دکان پر ایل پی جی کے مختلف ریٹ ہیں، مہنگی گیس نے مسائل بڑھا دیے ہیں۔پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کردیاہے ، گھروں میں گیس آتی نہیں، مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑ رہی ہے ، حکومت ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پائے ،متعلقہ ادارے سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنائیں۔ دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے پیچھے سے ہی ایل پی جی سرکاری قیمت پر نہیں مل رہی، وہ سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔