سی سی پی:اماراتی کمپنی کوفضائی دیکھ بھال کمپنی میں حصص کے حصول کی منظوری

 سی سی پی:اماراتی کمپنی کوفضائی دیکھ بھال  کمپنی میں حصص کے حصول کی منظوری

اسلام آباد(اے پی پی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی میسرز انٹرنیشنل بزنس کمپنی (ایف زیڈ ای)کو پاکستان کی فضائی دیکھ بھال کی کمپنی میسرز ناردرن ٹیکنک (پرائیویٹ)لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔۔۔

 جس سے ملک کے ہوا بازی کے شعبے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے ،کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مرحلہ اول کے جائزے کے بعد قرار دیا کہ اس معاہدے سے مارکیٹ میں مسابقت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔،کمیشن نے مزید کہا یہ لین دین نہ تو کسی کمپنی کو غالب حیثیت دے گا اور نہ ہی مسابقتی رکاوٹیں پیدا کرے گا۔چنانچہ کمیشن نے اس معاہدے کو کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت منظور کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں