اگلے رائونڈ سے پہلے اختلافات کودورکیاجارہا:کامران یوسف

اگلے رائونڈ سے پہلے اختلافات کودورکیاجارہا:کامران یوسف

عاصم منیر ،شہبازشریف کے دوروں کامقصد ہے کہ امریکا،ایران معاہدہ کااعلان کریں معاملہ 12گھنٹے میں زیادہ واضح ہو جائیگا:ادریس علی،دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بغیر اطلاع تہران پہنچ گئے ،وزیر اعظم شہبازشریف سعودی عرب میں ہیں، بعد میں وہ قطر، ترکیہ جائینگے ،یہ جو پیشرفت ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے سیزفائر برقرار ہے ۔دنیانیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کامران یوسف نے مزید کہا یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈیل ہوسکتی ہے کیونکہ یہ پیچیدہ معاملہ ہے ،آخری وقت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اسلام آبا دمیں مذاکرات کا اگلا دور ہو گا جس کو ہم دوسرا دور کہہ دیں یا حتمی دور، میری معلومات یہ ہے کہ یہ دوسرا اور حتمی دور ہو گا، اس وقت پاکستان اور جو باقی پلیئرز معاملہ میں involve ہیں انکی کوشش یہی ہے یہ دوسرا دور حتمی ہو، دوفریقین کسی نتیجے پر پہنچ جائیں، خاص طورپر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ جو تہران کا دورہ ہے ، پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان جو بھی پیغامات دے رہا ہے اسکا مقصد یہ ہے کہ اگلے رائونڈ سے پہلے ایران اور امریکا کے درمیان ایشوزپر جو بھی اختلافات ہیں ان کو پہلے ہی دور کرلیا جائے اوراسلام آباد میں اگر مذاکرات کا اگلا دور ہوتا ہے تو اس میں دونوں ممالک معاہدے کا باقاعدہ اعلان کریں،یہ ہوم ورک پہلے سے کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔

واشنگٹن ڈی سی سے صحافی ادریس علی نے اس موقع پر کہاکہ وائٹ ہائوس کی طرف سے جو اشارہ ملا ہے کہ پروگریس ہو رہی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مومینٹم بن چکا ہے ، پاکستان ثالث کے طور پر کردارادا کررہا ہے ، فیلڈ مارشل بھی ایران گئے ہیں،امریکا کی طرف سے نائب صدر جے ڈی وینس ،سٹیووٹکوف ،جے کشنر نے پاکستان کے تھرو میسج بھیجا ہے ، اب مومینٹم تبدیل ہو گیا ہے ، واشنگٹن پہلے تھوڑا Negative تھا اب وہ Optimismاورپر امیدی کی طرف جارہا ہے ، معاملہ اگلے 12 گھنٹے میں زیادہ واضح ہو جائے گا،یہ ممکن ہے کہ امریکی وفد پاکستان جائے اورایک اور مذاکرات کا رائونڈ ہوجائے ،لگ ایسا رہا ہے ، اگلے رائونڈ میں جے ڈی وینس پاکستان نہیں جائینگے ، معاہدے کااگر کوئی مثبت اشارہ ملا تو پھر جائینگے ،ایرانی قیادت کی یہی خواہش ہے کہ جے ڈی وینس دوبارہ مذاکرات میں شامل ہوں تاکہ کسی طریقے سے یہ جنگ ختم ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں