تعلیمی اداروں میں موسم گرما وسرما کی چھٹیاں کم کرنے پر غور

تعلیمی اداروں میں موسم گرما وسرما  کی چھٹیاں کم کرنے پر غور

لاہور(آئی این پی)تعلیمی اداروں میں موسم گرما و سرما کی چھٹیاں کم کرنے سمیت سکولوں کو متبادل ہفتے کے روز کھلا رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت اس سال گرمیوں کی تعطیلات میں 15 سے 20 دن کی کمی پر غور کر رہی ہے ، جسکا مقصد تعلیمی خلا کو پر کرنا اور نصاب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔ موجودہ تعلیمی سال میں تدریسی ایام180 سے بڑھا کر 190 دن کرنے کی تجویز ہے ۔ زیادہ چھٹیوں سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے جسے بچانے کیلئے تبدیلیاں زیرِ غور ہیں جس میں موسمِ گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن اور موسمِ سرما کی چھٹیوں میں 5 سے 6 دن کی کمی شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں