بانی اور بشریٰ کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی:سہیل آفریدی

بانی اور بشریٰ کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی:سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ پختونخوا سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے وفد کی ملاقات ،عوامی رابطہ مہم پرگفتگو

 پشاور (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کی پی ٹی آئی قیادت کے وفد نے ملاقات کی، جس میں 25اپریل کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ دورہ بانی کی ہدایت پر جاری عوامی تحریک کا تسلسل ہے ، بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی، عدلیہ و میڈیا کی آزادی اور آئین و جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت بانی کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ مواصلاتی انفراسٹرکچر کی بہتری اور ٹرین سروسز کی بحالی و اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے ،سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی کے وژن کے تحت گڈ گورننس کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں،اس موقع پر وفد اراکین نے کہا کہ عوام میں زبردست جوش و خروش ہے ، دورے پر سہیل آفریدی کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، بانی کی جانب سے نوجوان قیادت کو آگے لانا مثبت تبدیلی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں