بانی سے کوئی پی ٹی آئی رہنما ملاقات کرنے اڈیالہ جیل نہ آیا

بانی سے کوئی پی ٹی آئی رہنما ملاقات کرنے اڈیالہ جیل نہ آیا

سینیٹر فلک ناز چترالی سمیت 6رفقاء کی فہرست جیل انتظامیہ کوبھجوائی گئی تھی

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کے دن کوئی پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آیا،اڑھائی سال میں بانی سے ملاقات کے لیے تیسری مرتبہ کوئی پارٹی رہنما اڈیالہ نہیں آیا،گزشتہ جمعرات کو بھی کوئی رہنما ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہیں آیا تھا،پارٹی لیڈرشپ نے گزشتہ روز 6 رفقاء کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھی،فہرست میں سینیٹر فلک ناز چترالی، فضل الہٰی، احتشام خان ، سردار غلام علی اصغر خان لہڑی، سید نصیب اللہ آغا اور چوہدری جاوید اختر گجر کے نام شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں