بھارت میں مسلمانوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کئے جانیکا انکشاف

بھارت میں مسلمانوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کئے جانیکا انکشاف

گرفتار افراد کو جعلی مقابلوں میں پار کر کے دہشتگرد کے طور پر پیش کیا جانے لگا نریندر مودی کے سیاسی عزائم پہلگام فالس فلیگ آپریشنزکا تسلسل تھا ، اولڈ پلے بک

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پہلگام فالس فلیگ کے بعد مسلمانوں پرمظالم اورجعلی انکائو نٹرزکی بھارتی شرمناک تاریخ سامنے آ گئی،اولڈپلے بک کے مطابق بھارت میں اندرونی خلفشار، اقلیتوں پرمظالم اور بڑھتی انتہا پسندی سے توجہ ہٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشنز تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں ، آپریشن کے بعد پرانے اسکرپٹ کے مطابق گودی میڈیا کے ذریعے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیا نیہ کو فروغ دیا جاتا ہے۔ آپریشن کے پس منظر میں ایک فرسودہ سکرپٹ کے تحت گرفتار افراد کو جعلی مقابلوں میں پار کرکے دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

کشمیری حریت رہنما ضیا مصطفی شہید کی بہن نے کہا کہ قابض بھارت نے میرے بھائی کو بھی عدالت میں فیصلہ ہونے سے قبل ہی جیل سے نکال کر قتل کر دیا ،عالمی ماہرین کے مطابق مستقبل میں بھی بھارت کی جانب سے قیدیوں کو جعلی انکاونٹرز میں قتل کرکے انہیں دہشتگرد ظاہر کرنے کا خدشہ موجود ہے ۔ گودی میڈیا داخلی خلفشار سے توجہ ہٹانے کیلئے گھسے پٹے سکرپٹ کے تحت معصوم مسلمانوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کرتا ہے ،ماورائے عدالت قتل کے باوجود یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ مودی کے سیاسی عزائم کے لئے پہلگام واقعہ بھی فالس فلیگ آپریشنزکا تسلسل تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں