پاکستان امن مذاکرات کی مضبوط آواز

پاکستان امن مذاکرات کی مضبوط آواز

پشاور (این این آئی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان امن، مذاکرات اور استحکام کی ایک مضبوط آواز بن کر ابھر رہا ہے۔

 پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار، متوازن اور امن پسند ریاست کے طور پر اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں اس موقع پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اور موثر کردار ادا کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں