ملک کے بیشتر علاقوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری ، جڑواں شہروں میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد (اے پی پی) جڑواں شہروں میں آج سے 29 اپریل تک با رشوں کا امکان ،این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں کیلئے 5مئی تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے ۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو پلان فعال کرنے ، کولنگ سینٹرز قائم کرنے ،ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔ این ڈی ایم کے مطابق آج 24سے 29ا پریل تک مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بارش کا امکان ہے ۔