9افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی،عبدالرحیم سی ٹی او لاہور مقرر
لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت 9 پی ایم ایس افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دے کر اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب اقبال سید کو بی ایس 21 میں ترقی دے کر بدستور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات رکھا گیا ہے ، خالد یامین کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا جبکہ بعد ازاں انہیں کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی لگایا جائے گا۔ محمد آصف کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دی گئی اور انہیں موجودہ عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ ریحانہ فرحت کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈی جی پی آئی ایل اے سی تعینات کیا گیا ہے ، بعد ازاں انہیں بیورو آف سٹیٹس ٹکس پنجاب میں بطور ڈی جی تعینات کیا جائے گا۔ امجد بشیر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ، جبکہ آفتاب احمد کو ترقی دے کر ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیااور بعد ازاں انہیں کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کیا جائے گا۔حامد محمود ملہی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر (جوڈیشل) بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ۔ شاہد فرید کو ترقی دے کر موجودہ عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے ، جبکہ اشفاق سلیم کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات کیا گیا۔ سید عبدالرحیم شیرازی کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور تعینات کر دیا گیا ، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کا تبادلہ کرکے سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب تعینات کیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس محمد علی کا تبادلہ کرکے کمشنر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا جبکہ سپیشل سیکرٹری فضل الرحمن کا تبادلہ کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔