وزیر خارجہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ،تعاون بڑھانے پر گفتگو

  وزیر خارجہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ،تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین حالیہ عرصے میں ہونے والے اعلیٰ سطح رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو متنوع شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔ کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور سہولت کاری کے کردار کو سراہتے ہوئے کینیڈا کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے سفارتی و تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں