امریکی فوجیوں کی ناقص اور کم کھانے کی فراہمی ،مزید تصاویر سامنے آگئیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران جنگ کے دوران امریکی بحری جہازوں پر تعینات فوجیوں کو فراہم کئے جانے والے ناقص معیار اور کم مقدار کے کھانے سے متعلق مزید تصاویر سامنے آگئیں۔
امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات ایک فوجی کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی این ایک جی او کے سربراہ اور امریکی فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار جیرالڈ ڈی گیونز جونیئر نے بتایا کہ انہیں یہ تصاویر ایک دوست کے ذریعے موصول ہوئیں جس کا بیٹا مشرق وسطٰی میں اسی جہاز پر خدمات انجام دے رہا ہے ،میرے دوست نے کہا کہ اس کے بیٹے کا وزن 17 پاؤنڈ کم ہو گیا ہے ۔