بلاول بھٹو سے گل محمد جاکھرانی، میر چنگیز و دیگر کی ملاقاتیں

بلاول بھٹو سے گل محمد جاکھرانی، میر چنگیز و دیگر کی ملاقاتیں

کشمور کے عوامی مسائل، بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور ان کے حل پر گفتگو چیئرمین پیپلز پارٹی کو میر عابد بھیو اور پیر مجیب الحق کی تنظیمی امور پربریفنگ

کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کشمور کندھکوٹ کے صدر اور ڈسٹرکٹ کونسل کشمور کے چیئرمین میر گل محمد خان جاکھرانی نے عارف جاکھرانی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کر کے کشمور کے عوامی مسائل اور ان کے  حل پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر چنگیز خان جمالی نے حیدرجمالی اور مرتضیٰ جمالی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان  کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع شکارپور کے صدر میر عابد خان بھیو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کر کے شکارپور کی تنظیمی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع دادو کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دادو کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں