35 نئی ضروری اورجان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری
اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)وفاقی حکومت نے طویل انتظار کے بعد 35 نئی ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دیدی جبکہ مزید 45 ادویات کی منظوری بھی جلد متوقع ہے۔۔۔
اس فیصلے کا مقصد ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت کو ختم کرنا ہے جس سے مریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا تھا۔ذرائع کے مطابق قیمتوں کے تعین میں تاخیر کے باعث کئی اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھیں اورمریض مہنگی اور غیر معیاری سمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور تھے ۔ ان ادویات میں کینسر، دل کے امراض، ٹرانسپلانٹ اور مختلف ویکسینز شامل ہیں، ان ادویات کی عدم دستیابی کے باعث خاص طور پر کینسر، ہیموفیلیا اور دیگر سنگین بیماریوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔