گوجرانوالہ :مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 6 افرادقتل
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں ماں بیٹی ، 2 خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔
گرجاکھ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ماں اور اسکی 3 سالہ بیٹی کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کردیا ،رحمت ٹائون کا رہائشی مصطفی رنگ کا کام کرتا ہے ،کام کے دوران بیوی نداکو فون کیا ،فون نہ اٹھانے پر ہمسائیوں کو فون کرکے اپنے گھر بھجوایا ، انہوں نے جا کر دیکھا کہ 32سالہ ندا اور 3 سالہ بیٹی درعدن کی لاشیں پڑی تھیں ۔ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کر دیا ۔ تھانہ فیروز والا کے علاقہ جھنگی میں دو بچوں کی ماں مصباح بی بی کو شوہر شیراز نے زہر دے کر قتل کر دیا ۔ فیروز والا گا ئو ں کے قریب سابقہ رنجش پر محمد اسلم اور آصف عرف آصو چیتا نے ڈنڈوں کے وار کر کے سیف اللہ نامی زمیندار کو قتل کر دیا ۔تھانہ گرجاکھ کے علاقہ افضل پورہ میں دشمنی پر مخالفین نے دن دہاڑے مخالف گروپ کے عباس نامی نوجوان کی موٹر سائیکل روکی اور اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔