اسٹاک ایکسچینج:مندی،47فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج:مندی،47فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

1174پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 169497پر بند ،129ارب روپے خسارہ بینکنگ سیمنٹ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں فروخت کا دباؤ، کاروباری حجم 34فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان غالب  آگیا جس کے باعث 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 1لاکھ 70ہزار پوائنٹس کی سطح سے گرگیا۔ مندی کے سبب 47.41فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 29ارب روپے ڈوب گئے ۔ آٹو موٹیو اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں سے ایک موقع پر 634پوائنٹس کی تیزی رونما ہوئی اور انڈیکس کی 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی لیکن ملک میں جاری مسائل سے بینکنگ سیمنٹ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں فروخت کا حجم بڑھنے سے مندی کے آثار کاروبار پر حاوی رہے اور ایک موقع پر 1404 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی ، اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1174 پوائنٹس کی کمی سے 169497 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 400 پوائنٹس کی کمی سے 51409 پوائنٹس اورآل شیئزر انڈیکس 695 پوائنٹس کی کمی سے 101339 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 34.55فیصد کم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں