بزرگوں کا دن میں زیادہ سونا، تھکن یا موت کو دعوت

بزرگوں کا دن میں زیادہ سونا، تھکن یا موت کو دعوت

واشنگٹن(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق نے بزرگ افراد میں شرحِ اموات اور ان کی نیند کے درمیان ایک لرزہ خیز تعلق دریافت کیا گیا ہے۔

طبی جریدے جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق کے مطابق دن کے وقت سونے کے معمولات میں غیر معمولی تبدیلی، خاص طور پر ضرورت سے زیادہ قیلولہ کرنا، محض بڑھاپے کی تھکن نہیں بلکہ اعصابی انحطاط یا قلبی صحت میں بگاڑ کی صورت میں موت کی ایک ابتدائی انتباہی علامت ہو سکتی ہے ۔اس مطالعے کے لئے میساچیوسٹس جنرل ہسپتال اور رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین نے یہ پایا کہ دن کی نیند کے دورانیے اور وقت کا موت کے خطرے سے براہِ راست تعلق ہے ۔تحقیق کے مطابق دن کے وقت سونے کے ہر اضافی گھنٹے کے ساتھ موت کے خطرے میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں