فٹنس ٹریکرز کے نفسیات پر منفی اثرات کا انکشاف
لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فٹنس اور کیلوریز ٹریک کرنے والی ڈیوائسز ان صارفین میں ‘شرمندگی’ کے جذبات پیدا کر سکتی ہیں جو اپنے مقررہ اہداف حاصل نہیں کر پاتے۔
یونیورسٹی کالج لندن اور لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود ہزاروں پوسٹس کا تجزیہ کیا۔اس مطالعے میں فٹنس کی پانچ سب سے زیادہ فائدہ مند ایپس سے متعلق 58 ہزار 881 پوسٹس کی نشاندہی کی گئی، جس سے ان مقبول ٹولز کے ممکنہ منفی نفسیاتی اثرات سامنے آئے ۔بعد ازاں 13 ہزار 799 پوسٹس سامنے آئیں۔محققین نے کے علم میں یہ بات آئی کہ جب صارفین نے غیر صحت بخش غذا ایپ میں درج کی تو انہیں ‘شرمندگی’، ایپس کی طرف سے بار بار آنے والی نوٹیفکیشنز پر ‘جھنجھلاہٹ’ اور اپنے اہداف پورے نہ کر پانے پر ‘مایوسی’ احساس ہوا۔