سونا مہنگا،ڈالر سستا

سونا مہنگا،ڈالر سستا

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.82 روپے پر بند ہوا۔

 دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار492 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8049 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں