آٹو بائیک استنبول نمائش میں 3 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
کراچی(بزنس ڈیسک) استنبول میں ہونے والی آٹو بائیک نمائش میں پاکستان سے3 کمپنیوں نے شرکت کی۔
ایونٹ میں دنیا بھر سے 350 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی ۔پاکستان کی جانب سے ڈارسن انڈسٹریز، غوری ٹائر اینڈ ٹیوب اور قاسم امپیکس نے ٹو وہیلرز، ٹائرز اور بائیک اپیرل سمیت اپنی مصنوعات کا بھرپور ڈسپلے کیا اور ممکنہ خریداروں سے مؤثر روابط قائم کیے ۔