انٹرن شپ پروگرامز کیلئے درخواستیں طلب نہیں کیں،قو می اسمبلی سیکرٹریٹ
اسلام آباد (نامہ نگار )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ انٹرن شپ پروگرامز 2026 کے لیے کسی بھی آن لائن پورٹل یا تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی سطح پر درخواستیں طلب نہیں کی گئیں۔۔۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے موجود مواد حقائق کے برعکس ہے ،عوام بالخصوص طلبہ ایسے کسی بھی غیر مجاز اور جعلی پلیٹ فارم یا لنکس پر اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے یا درخواست جمع کروانے سے گریز کریں۔