پاکستان کے پاس تیل کے سٹراٹیجک ذخائر ناکافی:وزیر پٹرولیم

پاکستان کے پاس تیل کے سٹراٹیجک ذخائر ناکافی:وزیر پٹرولیم

خام تیل کے ذخائر 5 سے 7 دن ، پٹرول کے ذخائر ایک دن کیلئے بھی موجود نہیں جنگ بند ہوتی نظر نہیں آ رہی، توانائی کی حکمت عملی اور ذخائر بہتر بنانا ہونگے :گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بند ہوتی نظر نہیں آ رہی جبکہ پاکستان کے پاس تیل کے  سٹراٹیجک ذخائر انتہائی محدود ہیں۔ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت خام تیل کے ذخائر صرف 5 سے 7 دن جبکہ پٹرول کے ذخائر ایک دن کیلئے بھی موجود نہیں۔ تاریخ میں کبھی دبئی کروڈ کی قیمت 170 ڈالر تک نہیں گئی، وزیراعظم نے عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے سبسڈی دینے اور پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش کی۔

علی پرویز نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنی توانائی کی حکمت عملی اور ذخائر کو فوری طور پر بہتر بنانا ہوگا کیونکہ ڈیزل ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ ڈیزل قیمتوں کا فارمولا 2002 سے رائج ہے اور اگر عالمی سطح پر قیمتیں 100 ڈالر ہیں تو ریفائنریز سے 80 ڈالر پر مصنوعات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ملکی ریفائنریز پرانی ہو چکی ہیں اور انہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم کے ساتھ مل کر 30 دن کا کروڈ آئل ذخیرہ کرنے کا پروگرام بھی طے کیا گیا ہے تاکہ توانائی کی سکیورٹی بہتر بنائی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں